ویڈیو | کریم بنزما اور فضائے مکہ

IQNA

ویڈیو | کریم بنزما اور فضائے مکہ

5:59 - June 15, 2023
خبر کا کوڈ: 3514470
اسٹار فٹبالر اور فرنچ مسلمان کھلاڑی کریم نے عرب ٹیم الاتحاد میں شمولیت پراظھار خیال پیش کیا.

ایکنا نیوز کے مطابق فرانس کے مسلمان پلئیر اور ریل میڈریڈ کے کپتان کریم بنزما جنہوں نے سعودی کلب الاتحاد کو جواین کرلیا ہے وہ 9 نمبر شرٹ کے ساتھ اس ٹیم میں کھیل پیش کرے گا۔

ریال میڈریڈ کے اسٹار پلئیر کا کہنا تھا: الاتحاد بڑی ٹیم ہے اور اس کے کافی فین موجود ہیں.

 

سعودی کو کیوں انتخاب کیا تو انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا؟ میں مسلمان ہوں اور سعودی عرب بھی مسلمان ملک ہے، اس کے علاوہ کریسٹیانو رونالڈو میرا دوست بھی وہی ہے، خوشی ہے کہ ان کو وہاں دیکھونگا۔

 

انکا کہنا تھا: اس مقام کو میں پسند کرتا ہوں لوگ میری طرح ہیں اور مجھے پسند کرتے ہیں، یہاں مجھے نئی زندگی کا موقع ملے گا، بے چینی سے یہاں کام کا انتظار کررہاہوں، شوق ہے کہ عربی زبان سیکھوں اور روانی سے عربی بولوں اور یہ میرے لیے بہت اہم ہے۔

 

کریم بنزما کا مزید کہنا تھا: میں پہلے بھی سعودی کا سفر کرچکا ہوں یہاں مکہ بہت قریب ہے اور ایک مسلمان ہونے کے ناطے میرے لیے اہم ہے، مکہ قریب ہونے کی وجہ سے ایک خاص معنوی حالت کا احساس ہوتا ہے۔/

 

ویڈیو:

ویڈیو کا کوڈ

 

 

 

4147676

نظرات بینندگان
captcha